ملتان (18 جولائی 2026): سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار اور مخدوم شاہزیب ہاشمی کے خلاف بھی بجلی کی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
جاوید ہاشمی نے مقدمہ درج ہونے کے ردعمل میں کہا کہ جتنے مرضی جھوٹے مقدمات بنا لیں میں ضمانت نہیں کرواؤں گا، میں اپنے گھر میں بیٹھا ہوں، آئیں مجھے گرفتار کر لیں۔
پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مار کر داماد ، نواسے اور ملازمین کو گرفتار کرلیا، جاوید ہاشمی کا دعویٰ


