site
stats
پاکستان

عمران خان آج الیکشن لڑنے کے قابل نہیں ہے، جاوید ہاشمی

ملتان: سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان آج الیکشن لڑنے کے قابل نہیں ہے، عمران خان کو کمزور نہیں کرنا چاہتا وہ خود پارٹی کمزور کررہے ہیں۔

ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ ن لیگ کے خلاف سب سے زیادہ سازشیں ہورہی ہیں، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی ختم ہورہی ہیں میں ایسا ہوتے نہیں دیکھ سکتا ان دونوں جماعتوں کو زندہ رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جو چاہتا ہے سپریم کورٹ کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرلیتا ہے، ہمارے ججوں نے آزادانہ فیصلے نہیں دئیے، ضیاء الحق نے ججوں کو آرڈر کیا تھا کہ وہ بھٹو کو پھانسی دیں۔

یہ پڑھیں: نوازشریف کا احتساب ضرورہونا چاہیئے، جاوید ہاشمی

جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت کم ہوتی جارہی ہے، اگر چند ماہ میں کلثوم نواز وزیر اعظم بن جاتی ہیں تو اس کا مطلب شاہد خاقان عباسی پر عدم اعتماد نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت مذہبی ووٹوں کو الگ کردیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے وہ ن لیگ کو مل جایا کرتا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top