پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

ن لیگ میں بھی وقت پر الیکشن کرانے کی آوازیں اٹھنے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن میں بھی وقت پر الیکشن کرانے کی آوازیں اٹھنے لگی ہیں اور جاوید لطیف کہتے ہیں کہ انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ملک کو نقصان ہوگا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں تاخیر پر پی ٹی آئی، پی پی پی، جماعت اسلامی کی جانب سے تو آوازیں اٹھ رہی تھیں اب ن لیگ کی جانب سے بھی بروقت الیکشن کرانے کے لیے آوازیں اٹھنے لگی ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں اس حوالے سے برملا اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگر کسی کی خواہش پر انتخابات میں تاخیر ہوئی تو اس کا نقصان ملک کو ہوگا، ریاستی اداروں کو نقصان ہوگا، قوم کا اعتماد مزید کم ہوگا کیونکہ آئین کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔

جاوید لطیف نے دوران گفتگو میں پی ڈی ایم کی سابق اتحادی حکومت کی ناکامی کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ اقرار کرتا ہوں کہ قومی حکومت کا تجربہ ناکام رہا۔ ہم سےغلطیاں ہوئیں، دباؤ میں لا کر فیصلے کرائے گئے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 16 ماہ میں نظریے کو بھی نقصان پہنچا، بگاڑ اتنا زیادہ تھا کہ مزید 16 ماہ بھی مل جاتے تب بھی معاملات درست نہ ہوتے۔ ہم نےعوام کا سامنا کیا اور مشکل فیصلے کر کے ریاست کو بچایا ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست قربان کر دی لیکن تمام کوششوں کے باوجود 2017 کا پاکستان نہیں بنا سکے۔

 

انہوں نے کہا کہ ضرورت ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے لیکن ہمارے یہاں یہ روایت ہے کہ جو قربانی دیتا ہے اسے پھانسی دے دی جاتی ہے یا تا حیات نا اہل کر دیا جاتا ہے۔ آئین اور قانون سے ہٹ کر بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے تو یہ مسائل کا حل نہیں ہے۔

جاوید لطیف نے بتایا کہ ستمبر میں نواز شریف کی واپسی کا امکان ہے کیونکہ وہ ان حالات میں ملک سے مزید دور نہیں رہ سکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں