بھارت میں انسانیت سوز مظالم، جاوید میاں داد کا آئی سی سی سے بڑا مطالبہ

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میاں داد نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں کسی ٹیم کو نہ بھیجا جائے اور نہ ہی انہیں کسی ایونٹ میں مدعو کیا جائے۔
اپنے ویڈیو بیان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر اور اپنے ملک میں مسلمانوں کے خلاف آگ پھیلائی ہوئی ہے تو انہیں پوری دنیا میں کہیں مدعو ہی نہیں کرنا چاہیئے۔
جاوید میاں داد کا کہنا تھا کہ بھارت اب کسی بھی ٹیم کے لیے محفوظ ملک نہیں رہا کیونکہ وہ انسانیت کو بھول چلے ہیں اور بھارت میں جانوروں کی طرح انسانوں کا قتل کیا جارہا ہے، وہ لوگ طور طریقے اور مذہب ہر چیز کو بھول گئے لہذا آئی سی سی کسی بھی ٹیم کو بھارت کھیلنے کے لیے نہ بھیجے اور اُن کا مکمل بائیکاٹ کرے۔
Javed Miandad's message for the International Cricket Council #Cricket pic.twitter.com/QmLmeFs8XC
— Saj Sadiq (@Saj_PakPassion) December 27, 2019
لیجنڈری کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان اب بھارت سے زیادہ محفوظ ملک ہے جبکہ بھارت اب کھیلوں کے حوالے سے غیر محفوظ ملک ہے، لہذا دوسری ٹیموں اور کھلاڑیوں کو وہاں جانے سے ہر صورت روکا جائے۔