کراچی: سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ کپتان سمیت جو کھلاڑی پرفارمنس نہیں دے گا وہ ٹیم سے باہر ہوگا، سرفراز احمد اچھی کارکردگی دکھاتے رہے تو کپتان رہیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جاوید میانداد نے کہا کہ ملاقات میں کسی عہدے کی پیش کش سے متعلق بات نہیں ہوئی، عہدے کی لالچ نہیں، احسان مانی سے بہت بار مل چکا ہوں۔
[bs-quote quote=” کرکٹر اپنی توجہ صرف کرکٹ پر رکھیں” style=”style-6″ align=”left” author_name=”جاوید میانداد”][/bs-quote]
جاوید میانداد نے کہا کہ اتنا بڑا کراچی ہے، ریجن و زونز سے پوچھیں کتنے پلیئر نکالے، کراچی کرکٹ کو کہاں لے کر گئے، کتنے کھلاڑی سامنے لائے، ریجن اور زونز سے حساب لیں ان کو پیسہ ملتا ہے، کراچی کے فرسٹ کلاس کرکٹرز کو کیوں آگے نہیں لایا جارہا ہے، ٹیم میں کراچی کے بہت لڑکے تھے، سب اپنی پرائیوٹ نرسریاں چلا رہے ہیں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ محسن حسن خان اچھے کھلاڑی سامنے لاتے ہیں، جیسے اقدامات ہونے چاہئیں وہ نہیں ہورہے ہیں، کرکٹر اپنی توجہ صرف کرکٹ پر رکھیں۔
ایک سوال کے جواب میں جاوید میانداد نے کہا کہ ملک کے حساس معاملات پر کرکٹرز کو گفتگو نہیں کرنی چاہئے۔