جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

جاوید میانداد کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کی ہمشیرہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم جاوید میانداد کی ہمشیرہ دار فانی سے کوچ کرگئیں، وہ کافی عرصے سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔

فیصل اقبال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر یہ افسوس ناک خبر شیئر کرتےہوئے لکھا کہ ’’بھاری دل کے ساتھ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ کینسر اور عارضہ قلب کے ساتھ ایک طویل جنگ کے بعد میری والدہ اور جاوید میانداد کی بہن انتقال کر گئی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ برائے مہربانی انہیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں، نماز جنازہ آج رات میری والدہ کے گھر پر ہوگی۔

فیصل اقبال کی والدہ کے انتقال پر پی سی بی حکام اور کرکٹرز ان سے اظہار تعزیت کررہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں