تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اداکار جاوید شیخ اور بہروز سبزواری کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

کراچی : پاکستانی فلم و شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات اداکار جاوید شیخ اور بہروز سبزواری کے بالی ووڈ کے گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم و شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جاوید شیخ، بھائی و اداکار سلیم شیخ، ان کے بہنوئی و اداکار بہروز سبزواری نے بالی ووڈ کے گانے پر رقص کرکے سب کو حیران کردیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکار شہروز سبزواری نے انسٹا گرام پر والد بہروز سبزواری، ماموں جاوید شیخ، سلیم شیخ ، کزن شہزاد شیخ اور دیگر کے ساتھ گھر کے ڈرائنگ روم میں بنائی جانے والی ایک انمول ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دلچسپ بات یہ ہے کہ بہروز اور شیخ فیملی کے نوجوانوں کا رقص اپنی جگہ لیکن اپنے وقت میں لوہا منوانے والے جاوید شیخ اور بہروز سبزواری کے ڈانس نے بھی مداحوں کو خوط محظوظ کیا۔

خیال رہے کہ بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزاوری بھی اداکار ہیں جبکہ جاوید شیخ کے بچوں شہزاد اور مومل شیخ نے بھی اداکاری کو ہی اپنے لیے منتخب کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -