تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

ملک کے موجودہ حالات پر اداکار جاوید شیخ، ہمایوں سعید اور دیگر نے کیا کہا؟

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان کی معروف شخصیات کی جانب سے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں پرتشدد احتجاج، ہنگامہ آرائی، فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے واقعات کے بعد ملک کے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کے لیجنڈ اداکار جاوید شیخ نے صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی آن، پاکستان کی شان، پاکستان کی جان اور ہم سب اپنی افواج پر فخر کرتے ہیں۔ فلم اور ٹی وی کے سینیئر اداکار ہمایوں سعید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم اپنے گھروں میں سکون سے سوتے ہیں کیونکہ پاک فوج کے جوان ہماری سرحدوں کو محفوظ بناتے ہیں۔

کمرشل پائلٹ فاطمہ کہتی ہیں کہ احتجاج سے کسی نے نہیں روکا لیکن قومی املاک کو توڑنا، انفراسٹرکچر تباہ کرنا اور جلانا پورے گھر کو بالکل غلط ہے۔ اینکر پرسن مہہ جبین عابد کا کہنا ہے کہ پاکستان فوج اور اس کی قیادت کے خلاف جو بھی تنقید ہو رہی ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور عوام کو پیغام ہے کہ وہ کسی بھی منفی پروپیگنڈے یا سازش کا حصہ نہ بنیں۔

صحافی ساجد خان نے کہا کہ پاکستان نے اپنے ازلی دشمن کے خلاف میرے خیال میں 3 جنگیں لڑی ہیں۔ دشمن کی خواہش تھی کہ جناح ہاؤس پر قبضہ کر کے یہاں پر بھارت کا جھنڈا لہرائے اور اپنی فتح کا اعلان کرے۔ بیرونی دشمن تو یہ نہ کرسکا مگر افسوس ہمارے اندرونی دشمن یہ کر گئے۔

Comments