پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کر کے انتہائی غلط فیصلہ کیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد ہوا، پی ایس ایل میں غیرملکی کھلاڑی بھی پاکستان آئے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کرنےکا انتہائی غلط فیصلہ کیا ہے، جس سے پاکستان کے امیج کوبہت نقصان پہنچا ہے، پاکستان کی کرکٹ پسندکی جاتی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ گارنٹی دی گئی اس کےباوجود اس طرح واپس چلےجانا درست عمل نہیں،فیصلےسے پاکستان کی کرکٹ کو نقصان پہنچا ہے، اس سےمشکل حالات میں پاکستانی ٹیم دوسرے ممالک گئی ہے‘۔
مزید پڑھیں: ’مشکل گھڑی ہے لیکن ہمارا عزم ان مشکلات سے بڑا ہے‘ : سرفراز احمد
اسے بھی پڑھیں: ’نیوزی لینڈ نے پاکستان کی کرکٹ کو قتل کردیا‘
جاوید میانداد نے مزید کہا کہ ’مشکل حالات کے باوجود پاکستان کی ٹیم دوسرے ممالک گئی تاکہ کرکٹ بحال ہوسکے‘۔
یاد رہے کہ آج نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور حکومت نے سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر دورہ پاکستان ملتوی کردیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور حکومت کے اس فیصلے پر شائقین کرکٹ اور کرکٹرز نے شدید تنقید کی۔ ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا اور بتایا کہ وہ گزشتہ 6 سال سے پاکستان میں بنا خوف و خطر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔