تازہ ترین

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

جویریہ اور انوشے عباسی کی والدہ انتقال کرگئیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی کی والدہ انتقال کرگئیں۔

پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی نے والدہ کی انتقال کی اطلاع فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دی، اور مداحوں سے والدہ کی مغفرت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی۔

انوشے عباسی نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں والدہ کے انتقال کی اطلاع دی اور مداحوں سے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔

انوشے عباسی نے والدہ کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق بھی تفصیلات فراہم کیں۔

اس نے اپنی پوسٹ کا اختتام یہ لکھ کر کیا کہ وہ واقعی اپنی ماں کی کمی محسوس کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’’ہم آپ کو یاد کریں گے اماں‘‘۔

Comments