تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جویریہ سعود کا عورت مارچ کی خواتین کو اہم مشورہ

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے عورت مارچ کی منتظمین اور شرکت کرنے والی خواتین کو اہم مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جویریہ سعود نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے حاضر دماغی سے جوابات دیے۔

ایک سوال کے جواب میں جویریہ سعود نے مشورہ دیا کہ ’عورت مارچ کےنعروں کےحق میں نہیں ہوں، جن خواتین کےساتھ ظلم ہورہاہے انہیں سامنے لاکر اُن کے لیے آواز اٹھانا چاہیے، عورت مارچ کرنے والی خواتین ظلم کا شکار ہونےوالی عورتوں کو انصاف دلوائیں‘۔

مزید پڑھیں: اداکارہ جویریہ سعود نے وزن کم کرنے کا طریقہ بتادیا

اُن کا کہنا تھا کہ عورت مارچ میں شرکت کرنے والی بیشتر خواتین کے ساتھ وہ مسائل ہی نہیں جن کے لیے وہ جمع ہوتی ہیں، وہاں لگنے والے نعروں سے اختلاف کرتی ہوں۔ جویریہ نے کہا کہ عورت مارچ میں ایسےنعرےنہیں ہونےچاہئے کیونکہ میں اُن نعروں کے بارے میں اپنی بیٹی سے بھی بات نہیں کرسکتی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ’میں مخالف نہیں مگر اختلاف ضرور ہے‘۔

جویریہ سعود نے بتایا کہ جب اُن کی اور سعود کی شادی ہورہی تھی تو مایوں کے روز تک لوگوں نے ہمارے گھر والوں کے کان بھرے، کسی نے سعود کی والدہ کو بتایا کہ میرے دو بچے ہیں اور کوئی ہماری والدہ کے پاس آکر یہ بتا گیا کہ لڑکا پہلے سے شادی شدہ ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ہماری شادی گھر والوں کی پسند کی تھی، اس لیے سب خاموش رہے اور تقریب ختم ہونے کے بعد سب نے ایک دوسرے سے باتیں شیئر کیں، شادی کے بعد جب وہ خاتون (اداکارہ) ہمارے گھر آئیں تو ہم نے ہاتھ پکڑ کے انہیں باہر نکال دیا، بعد ازاں انہیں معاف کردیا اور اب اُن سے بس سلام دعا کی حد تک بات چیت ہے۔

Comments

- Advertisement -