تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

جویریہ سعود کا دعا زہرہ کے والدین کو مشورہ

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے دعا زہرہ کے والدین کو مشورہ دے دیا۔

گزشتہ دنوں کراچی سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ نے لاہور میں ظہیر احمد نامی لڑکے سے نکاح کیا عدالت نے دعا کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

دعا زہرہ کے لاپتا ہونے پر متعدد شوبز شخصیات نے ان کی بازیابی کے لیے پوسٹ شیئر کی تھیں۔

اب اداکارہ جویریہ سعود نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی اور دعا زہرہ کے والدین کو مشورہ دیا۔

جویریہ نے لکھا کہ ’الحمدللہ دعا خیریت سے ہے، والدین سے میری گزارش ہے کہ گھر میں بیٹیوں کے لیے ایسے حالات پیدا نہ کریں کہ ان کو اپنا گھر دوزخ لگنے لگے اور وہ جنت کی تلاش میں مجبوراً گھر سے باہر قدم نکالیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ اللہ سب بیٹیوں کے نصیب بلند فرمائے آمین۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’امانت‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ عروہ حسین نے بھی لکھا تھا کہ ’دعا زہرہ بدسلوکی کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی چاہے وہ والدین کی طرف سے ہو۔‘

عروہ نے لکھا کہ ’جس طرح بچوں کو سکھایا جاتا ہے کہ والدین کے ساتھ کیسے برتاؤ کریں اسی طرح والدین کو بچوں کے ساتھ برتاؤ کا سبق ملنا چاہیے۔‘

واضح رہے کہ کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ میں اپنے گھر میں خاوند کے ساتھ بہت خوش ہوں، خدارا مجھے تنگ نہ کیا جائے۔

ویڈیو پیغام میں دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی مرضی سے ظہیر احمد سے شادی کی۔

Comments

- Advertisement -