پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے تصویروں پر فلٹر لگاتی ہوں تو بچے ناراض ہوجاتے ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں اہم کردار نبھانے والی اداکارہ جویریہ سعود نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں شوبز کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر اپنی رائے اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ آج کل کی لڑکیاں بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور، کترینہ کیف اور کاجول جیسی دیگر اداکاراؤں سے بہت متاثر ہیں جس کے باعث وہ ان کی طرح دکھنے کیلئے محنت کرتی ہیں اور اپنے چہرا ویسا بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔
یہ پڑھیں: جویریہ سعود نے حج کے سفر دوران پیش آیا یادگار واقعہ بیان کردیا
انہوں نے کہا کہ جب میں تصویروں پر فلٹر لگاتی ہوں تو میرے بچے مجھ سے لڑائی کرتے ہیں اور فلٹر لگانے سے منع کرتے ہیں۔
جویریہ کا کہنا تھا کہ میرے بچے مجھ سے سوال کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ فلٹر کیوں لگاتی ہیں اور بچے میرے موبائل فون سے فلٹر ایپ ڈیلیٹ کردیتے ہیں لیکن میں دوبارہ ڈاؤن لوڈ کرلیتی ہوں۔


