ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

جویریہ سعود نے حج کے سفر دوران پیش آیا یادگار واقعہ بیان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے حج کے سفر دوران پیش آیا یادگار واقعہ بیان کردیا۔

اداکارہ جویریہ سعود اور سعود قاسمی نے سال 2022 میں فریض حج ادا کیا تھا تاہم حال ہی میں انہوں نے حج کے دوران پیش آیا یادگار واقعہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم منیٰ میں تھے تو میرے ہاتھ سے عطر کی خوشبو آنا شروع ہوگئی، میں ڈر گئی کہ یہ خوشبو کیوں آرہی ہے کیونکہ میں نے تسبیح سمیت ہر چیز نئی خریدی تھیں پھر یہ خوشبو کیوں آرہی ہے۔

یہ پڑھیں: جویریہ سعود نے یمنیٰ زیدی سے معافی مانگ لی

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہماری ساتھ خواتین کا ایک گروپ تھا ان میں ایک بزرگ خاتون تھیں ان سے کہا کہ میرے ہاتھ سے خوشبو آرہی ہے سمجھ نہیں آرہا، انہوں نے مجھ سے کہا کہ تم جاؤ اور ہاتھ دھو کر آجاؤ۔

 جویریہ سعود نے کہا کہ میں ہاتھ دھو کر آگئی لیکن وہ خوشبو تین دن میرے ہاتھ میں برقرار رہی اور پھر غائب ہوگئی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اس تجربے کو اپنی زندگی کے خوبصورت ترین روحانی لمحات میں شمار کرتی ہوں اور آج بھی اسے ایک معجزاتی کیفیت کے طور پر یاد کرتی ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں