پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

سینڈل کی قیمت سن کر صارفین دنگ رہ گئے، جانئے قیمت کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

خواتین کیلئے اچھی خبر ہے کہ اس تصویر میں دکھائی گئی سینڈلوں کی جوڑی آپ بھی خرید سکتی ہیں، بشرطیکہ آپ کے پاس دو کروڑ 36 لاکھ ڈالر (تین ارب 86 لاکھ پاکستانی روپے) موجود ہوں۔

اس زنانہ سینڈل کے بیش بہا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس میں سونے کی پتری لگائی گئی ہے، یہی نہیں سینڈلز کے بیرونی اطراف سو سے زائد چھوٹے ہیرے لگائے گئے ہیں، جبکہ دو بڑے ہیروں سے اس کے حسن مزید دلکشی دے دی ہے۔

اسے دنیا کی سب سے مہنگی سینڈل قرار دیا جارہا ہے، جسے مشہورِ زمانہ ’’جادا دبئی‘‘ اور ’’پیشن جیولرز‘‘ نے مل کر تیار کیا ہے، سینڈل کا نام "پیشن ڈائمنڈ شوز‘‘ رکھا گیا ہے۔

جادا دبئی کی شریک بانی ماریا مجاری کا کہنا ہے کہ ایسی ایک جوڑی کی تیاری میں ان کی کمپنی کو نو مہینے سے بھی زیادہ عرصہ لگا ، جس کی بڑی وجہ اس کا نفیس کام ہے۔

یا د رہے کہ مذکورہ کمپنی اس سے پہلے بھی ہیروں والے مہنگے ترین جوتے تیار کرچکی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں