جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

جاوید ہاشمی کی عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ممتاز سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاسی ساز باز کے ذریعے جمہوریت کی بساط لپیٹنے سے متعلق منصوبہ بندی کے بارے میں مجھے پہلے ہی بتا دیا تھا اوراسی وجہ سے تحریک انصاف سے کنارہ کشی اختیار کی۔

جاوید ہاشمی نے یہ انکشاف ایک پریس کانفرنس میں کیا اُن کا کہنا تھا میں اپنے ایک ایک حُرف پر قائم ہوں اگرسپریم کورٹ چاہے تو مجھے بلا سکتی ہے یا اگرکورٹ مارشل کرنا چاہیں تو اس کے لیے بھی تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں قوم اورمیڈیا کے سامنے بیان حلفی دے رہا ہوں کہ عمران خان نے عارف علوی اور شیریں مزاری کی موجودگی میں مجھ سے کہا تھا کہ جسٹس تصدق جیلانی جا رہے ہیں جس کے بعد نئے چیف جسٹس آئیں گے اور آگے چل کرہم پارلیمنٹ توڑ دیں گے جس کے بعد پارلیمنٹ تحلیل ہوجائے گی اور نوازشریف خود بخود مستعفی ہوجائیں گے۔

- Advertisement -

جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے جوابآ عمران خان کے گوش گذار کیا کہ یہ تو آئین سے بالاتر ہے اس طرح مارشل لا لگ جائے گا چنانچہ ملک کے حالات اورآئین کو سمجھنے کی کوشش کریں اس لیے پارلیمنٹ توڑنے کے بجائے اچھا کام کریں تو آئندہ ہماری حکومت خود بو خود بن جائے گی۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان دوبارہ سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اس اقدام سے فوج مجبوری میں آجائے گی اور کسی بھی قسم کے انتہائی اقدام کے بعد ملک بحران کا شکار ہو سکتا ہے اور اس عدم استحکام کے ذمہ دار آپ ہوں گے۔

تا ہم جواب میں عمران خان نے کہا کہ میں جیسا کہہ رہا ہوں ویسا ہی کریں کیوں کہ وہ بھی یہی کہہ رہے ہیں اور سپریم کورٹ خود پارلیمنٹ کو توڑے گی جس پرمیں نے عمران خان کو کہا کہ آپ مارشل لا کی ابتدا خود کر رہے ہیں اس طرح آپ کوبنی گالہ میں ڈال دیا جائے گا۔

جس پر عمران خان نے کہا کہ ہمارے سامنے آنے کی جرات کون کرسکتا ہے الغرض یہ کہ میرے سمجھانے کا خان صاحب پر کوئی اثر نہیں ہوا اور وہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کے لیے بضد رہے جس پر عارف علوی، شیریں مزاری، شفقت محمود میرے پاس آئے سب کے چہروں پہ ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں۔

اورعارف علوی نے مجھے کہا کہ خان صاحب پارلیمنٹ پرحملے کیلئے تیار بیٹھا ہے اور کسی کی سُن نہیں رہے ہیں آپ ہی سمجھائیں میں نے پھر سے کوشش کی لیکن عمران خان بضد تھے ستمبرکے آخرتک انتخابات ہوجائیں گے۔

جاوید ہاشمی نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ جھوٹ ہے توعمران حلف اٹھا کرمیری باتوں کی تردید کردیں اور اگر معززعدالت مجھے طلب کرے یا کورٹ مارشل کروانا چاہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں