The news is by your side.

Advertisement

فلم جوانی پھر نہیں آنی نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کردیا

کراچی: اے آر وائی فلمز اور سکس سگمہ پلس کی مشترکہ کاوش ’جوانی پھر نہیں آنی ‘نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچادی۔

فلم جوانی پھر نہیں آنی نے ریلیز ہوتے ہی پاکستان میں باکس آفس کا نیا ریکارڈ بنالیا، جس میں فلم نے ایک دن میں 2 کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے ریکارڈ قائم کردیا۔

ایکشن، ڈرامہ، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کی کہانی ان چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان ہیں اور اپنی مہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار ہیں۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر نمائش کے لئے پیش ہونے والی اس فلم کے تمام شو ہاوٗس فل جارہے ہیں۔

فلم کے اداکاروں میں ہمایوں سعید، حمزہ علی عباسی، احمد علی بٹ، واسع چودھری، جاوید شیخ، اسماعیل تارا، بشری انصاری، سوہائے علی ابڑو، مہوش حیات، عائشہ خان، ثروت گیلانی اور عظمی خان اور دیگر شامل ہیں۔

اے آر وائی فلم اور سکس سگماپلس کی مشترکہ پیشکش “جوانی پھرنہیں آنی” برطانیہ، امریکہ ، یورپ اور متحدہ عرب عمارات میں نمائش کے بعد پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں