اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

کراچی میں فلم ’’جوانی پھرنہیں آنی‘‘ کےرنگا رنگ پریمیئر شو کا انعقاد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اے آر وائی فلمز اور سکس سگما کی مشترکہ پیشکش فلم  ’’جوانی پھرنہیں آنی ‘‘ کا رنگا رنگ پریمیئر کراچی میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر فلم کی کاسٹ کے علاوہ  اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او اور پریزیڈنٹ سلمان اقبال سمیت شوبز کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کامیاب پریمیئر کے بعد کراچی میں ایکشن، ڈرامہ، مستی اور رومانس  سے بھرپور فلم ’’جوانی پھرنہیں آنی ‘‘ کے پریمئیرشو کا انعقاد کیا گیا،   فلم میں ہمایوں سعید ، حمزہ علی عباسی، واسع چوہدری،جاوید شیخ ،عائشہ خان اور مہوش حیات سمیت کئی جانے مانےچہرے اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں ۔

ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اے آوائی فلمز نے فلم انڈسٹری کے ریوائول کی طرف ایک کامیاب قدم بڑھایا ہے، پریمئر شو میں شریک فلم کے فنکاروں کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم بینوں کا رسپانس دیکھ کر حوصلہ ملا ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان فلم انڈسٹری اپنا کھویا ہویا مقام حاصل کرکے بالی وڈ کے مقابل آکھڑی ہوگی۔

فلم کے اداکاروں کو امید ہے کہ جوانی پھر نہیں آنی بلاک بسٹر مووی ہوگی۔ سی ای او اور پریزیڈنٹ سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ فلمی شائقین کو چاہئیے کہ میڈ ان پاستان کے بینر تلے بننے والی فلم کو دیکھنے ضرور آئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او جرجیس سیجا نے کہا کہ شائقین عید قرباں پر قربانی کا فریضہ انجام دے کر فلم دیکھنے ضرورآئیں۔

فلم میں شامل اداکاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فلم بینوں کا رسپانس دیکھ کر حوصلہ ملا ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان فلم انڈسٹری اپنا کھویا ہویا مقام حاصل کرکے بالی وڈ کے مقابل آکھڑی ہوگی۔

پریمئر شو میں فلم بینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بے پناہ محضوظ ہوئی۔ فلم کا تیسرا پریمئیر دبئی اور پھر لندن میں ہوگا جبکہ امریکہ کے چار شہروں کے بعد ٹورنٹو میں بھی فلم کا پریمئیر منعقد ہوگا اور 25 ستمبر کو یہ فلم دنیا بھر میں شائقین کے لئے پیش کی جائے گی۔

فلم جوانی پھر نہیں آنی عید الاضحیٰ پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک ساتھ سلور اسکرین کی زینت بنے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں