کراچی : معروف سابق کرکٹر اور قومی ہیرو جاوید میانداد نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ قوم کو لوٹنے والے افراد کیخلاف کارروائی کی جائے، آپ قدم بڑھائیں سب آپکے ساتھ ہیں۔
یہ بات انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہی۔ حکومت کی جانب سے آٹا اور چینی بحران کے ذمہ دار افراد کو بے نقاب کرنے پر جاوید میانداد نے وزیر اعظم عمران خان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان افراد کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ دیکھ کر بہت افسوس ہوا، میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے، وزیر اعظم کی بھی کوئی رعایت نہ کریں قدم بڑھائیں پوری قوم آپ کا ساتھ دے گی۔
ان کا مزید کیا کہنا تھا ویڈیو دیکھیں
انہوں نے مزید کہا کہ ان جیسے امیر لوگوں نے ابھی آٹا اور چینی مہنگی کرکے قوم کو لوٹا اور اب ادیگر چیزوں سے بھی قوم کو محروم کریں گے، لیکن وزیر اعظم صاحب آپ ان لوگوں کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لیں، اللہ آپ کی مدد کرے گا ۔