آسٹریلوی کرکٹ مصنف گیڈون ہیئگ نے جے شاہ کے بارے میں کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر بڑا سچ آشکار کردیا، راشد لطیف نے ویڈیو شیئر کردی۔
کرکٹ کی دنیا کے نامور مصنف اور کتاب "انڈین سمرز: آسٹریلیا ورسز انڈیا-کرکٹ بیٹل آف دی ٹائٹنز” کے رائٹر گیڈون ہیئگ نے جے شاہ کی صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیا، انھوں نے برملا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ "جے شاہ کی قابلیت صرف یہ ہے کہ وہ بھارتی وزیرداخلہ کا بیٹا ہے”۔
گیڈون ہیئگ نے مزید کہا کہ "وہ اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں، اس شخص کے پاس کوئی خاص ویژن ہے نہ ہی کوئی مہارت ہے جبکہ وہ بالکل بھی کرشماتی نہیں، ان کا کوئی بڑا ٹریک ریکارڈ نہیں ہے”۔
“Jay Shah's qualifications are that he’s the son of the Indian Home Minister, and that’s it. He’s got no particular vision, no particular skills, he’s not particularly charismatic, he doesn’t have a huge track record.”
~ Gideon Haigh, Cricket Author
— Rashid Latif | (@iRashidLatif68) February 3, 2026
انھوں نے کرارا طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس بات کو ہضم کرنے کےلیے آپ کی حس مزاح عجیب و غریب ہونی چاہیے کہ جے شاہ کے پاس صلاحیت ہے اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ کو چلانے کےحوالے سے اس پوسٹ کےلیے پوری دنیا میں سب سے بہتر ہیں۔
اس سے قبل راشد لطیف نے پاکستان اور بھارت کے میچ سے ہونے والے ریونیو کی تفصیلات بھی شیئر کی تھیں جس میں منافع کی تمام تفصیلات بتائی گئی تھیں۔
سری لنکا کو ٹیسٹ اسٹیٹس نہیں ملا تھا تب پاکستان نے مدد کی تھی، راشد لطیف
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


