اشتہار

’گھور کیوں رہی ہیں؟ یہ آنکھیں امیتابھ بچن کو دکھائیں‘ پاپرازی نے جیا بچن کو کھری کھری سنا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی(10 اکتوبر 2026): جیا بچن ایک بار پھر پاپرازی اور صحافیوں کے ساتھ اپنی تلخ کلامی اور برہمی کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

بالی وڈ کی سینئر اداکارہ اور سماج وادی پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ جیا بچن ایک بار پھر پاپرازی اور صحافیوں کے ساتھ اپنی تلخ کلامی اور برہمی کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

تاہم اس بار ایک صحافی نے خاموش رہنے کے بجائے انہیں موقع پر ہی منہ توڑ جواب دے دیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تازہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیا بچن ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by flix. (@flix.indian)

ہر بار کی طرح اس بار بھی وہ کیمروں اور میڈیا نمائندوں کی موجودگی پر سخت غصے میں نظر آئیں اور انہوں نے وہاں موجود صحافیوں اور فوٹو گرافروں کو غضبناک نگاہوں سے گھورنا شروع کر دیا۔

جیا بچن کے اس انداز پر وہاں موجود ایک صحافی نے بغیر کسی ڈر اور خوف کے انہیں وہیں ٹوک دیا اور کہا "گھور کیوں رہی ہیں؟ آپ امیتابھ بچن کی بیوی ہیں اس لیے آپ کی تصویر بنائی ہے، یہ آنکھیں امیتابھ بچن کو دکھائیے گا، ہمیں نہیں!”۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب جیا بچن کا پاپرازی کے ساتھ ایسا رویہ سامنے آیا ہو۔ اس سے قبل بھی متعدد عوامی تقریبات، ایئرپورٹس اور پارٹیوں میں ان کی فوٹو گرافروں سے بدتمیزی اور تلخ کلامی کی متعدد ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں، جس پر انہیں اکثر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں