The news is by your side.

Advertisement

جیا بچن نے مداح کو تھپڑ رسید کردیا

ممبئی: جیا بچن نے تصویر لینے کی کوشش کرنے والے مداح کے منہ پر تھپڑ رسید کیا اور پھر صفائی بھی دے دی، بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ لڑکے کو کئی بار سمجھایا میں کسی شادی کی تقریب میں نہیں آئی بلکہ مندر میں پوجا کرنے آئی ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ مذہبی رسم ادا کرنے کے لیے ممبئی کے مندر گئیں اور واپسی پر جب مداح نے اُن کے ساتھ تصاویر لینے کی کوشش کی تو وہ برہم ہوگئیں۔

اداکارہ مندر سے واپس اپنے گھر جارہی تھیں تو گاڑی کے قریب موجود مداح نے اداکارہ کے ساتھ اپنی تصویر بنانے کی کوشش کی جو اُسے مہنگی پڑ گئی۔ پروٹوکول میں گھری جیا بچن تصاویر بنانے کی وجہ سے اپنے ہی مداح پر نہ صرف برہم ہوئیں بلکہ اُسے قریب جاکر منہ پہ تھپڑ بھی رسید کردیا۔

پڑھیں: انوشکا شرما نے دبنگ خان کو تھپڑ مار دیا

میڈیا نے جب اس معاملے پر شور کیا تو جیا بچن نے اپنی صفائی دیتے ہوئے کہا کہ ’’مداحوں کی محبت اور توجہ سے ہی فنکاروں کسی مقام پر پہنچتے ہیں مگر فینز کو بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ ہماری ذاتی زندگیوں میں دخل اندازی نہ کریں‘‘۔

ویڈیو دیکھیں

انہوں نے کہا کہ ’’بڑی تعداد میں مداح ذاتی زندگی میں دخل اندازی کی کوشش کرتے ہیں جو فنکاروں کے لیے بڑی پریشانی کا باعث بنتی ہے، میں نے اُس لڑکے کو کئی بار سمجھایا کہ یہ کوئی فلمی تقریب نہیں بلکہ میں پوجا کے لیے آئی ہوں‘‘۔

لیجنڈری اداکارہ نے کہا کہ ’’مداح کو تھپڑ مارنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ آئندہ اُسے اپنی غلطی کا احساس ہوجائے اور وہ مذہبی رسومات کی اہمیت کو بھی سمجھ سکے‘‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں