اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

معروف اداکارہ اور سابق مس کلکتہ چل بسیں

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: بنگالی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سابق مس کلکتہ جیاشری کبیر 73 برس کی عمر میں فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکارہ اور سابق مس کلکتہ جیاشری کبیر برطانیہ کے شہر رومفورڈ، ایسیکس میں واقع نرسنگ ہوم میں زیرِعلاج تھیں، جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگئیں۔

جیاشری کبیر نے 1968 میں مس کلکتہ کا اعزاز حاصل کیا تھا، انہوں نے کولکتہ میں 40 سے زائد بنگالی فلموں میں کام کیا اور اپنی سنجیدہ اورنپی تلی اداکاری کے سبب شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔

انہوں نے کمرشل اورآرٹ فلموں دونوں میں اپنی مہارت دکھائی اوراگرچہ عوامی مقبولیت کم رہی، لیکن ناقدین نے ان کے فن کو سراہا۔

بعد ازاں وہ بنگلادیش منتقل ہوگئیں جہاں ان کا تعلق معروف فلم ساز عالمگیر کبیر سے رہا، دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور بعد میں علیحدگی ہوگئی۔

انہوں نے کولکتہ میں بھی کچھ عرصہ قیام کیا اور پھر اپنے بیٹے کے ساتھ لندن منتقل ہو گئیں، جہاں انہوں نے زیادہ تر عوامی زندگی سے کنارہ کشی اختیار کئے رکھی۔

نورا فتیحی کی اشرف حکیمی کے ساتھ تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئیں

ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے پر بنگالی فلم کمیونٹی اور شائقین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں