منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ میں کھیلنے والے نوجوان فٹبالر کی اچانک موت، گھر سے لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

(11 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 میں کھیلنے والے جنوبی افریقی فٹبالر جے ڈن ایڈمز چل بسے، جنہوں نے بطور مڈفیلڈر ٹیم کی نمائندگی کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹبالر جے ڈن ایڈمز نے امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی تھی، تاہم آج 25 سال کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے۔

جنوبی افریقا میں کھیلوں کے وزیر گیٹن میک کینزی نے فٹبالر کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مامیلودی سن ڈاؤنز اور بافانا بافانا کے 25 سالہ مڈفیلڈر جے ڈن ایڈمز کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ اور گہرا دکھ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقی فٹبال نے اپنے ایک بہترین اور ہونہار نوجوان ٹیلنٹ کو کھو دیا، ہماری پوری قوم ان کے خاندان، ان کے ساتھی کھلاڑیوں اور ان لاکھوں مداحوں کے ساتھ سوگوار ہے جنہوں نے انہیں ایک ابھرتے ہوئے اکیڈمی کھلاڑی سے مکمل طور پر بافانا بافانا کا انٹرنیشنل کھلاڑی بنتے دیکھا۔

جے ڈن ایڈمز کی اچانک موت کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔ پولیس حکام کے مطابق جے ڈن ایڈمز کی لاش ان کے گھر سے ملی جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں