تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی عرب: بڑی تعداد میں سانپ اور اژدہے بلوں سے نکل کر آبادی پہنچ گئے (ویڈیو)

جازان: سعودی عرب کے ساحلی شہر جازان میں مسلسل بارشوں کے بعد بڑی تعداد میں سانپ اور اژدہے بلوں سے نکل کر رہائشی آبادی میں آ گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق جازان ریجن میں بارش کے بعد بڑی تعداد میں سانپ اور اژدہے سیلابی پانی کے ساتھ بہتے ہوئے مشرقی کمشنری ’العارضہ‘ میں شہری آبادی کے قریب پہنچ گئے، اتنے زیادہ سانپوں کو دیکھ کر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس سلسلے میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں بڑی تعداد میں سانپوں اور ایک اژدہے کو رینگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ بارش کی وجہ سے قریبی وادی میں سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی ہے، اور پانی سانپوں کے بلوں میں بھر جانے کے باعث بڑی تعداد میں سانپ پانی کے ساتھ بہتے ہوئے آبادی کے قریب پہنچ گئے۔

سانپوں کے باہر نکل آنے کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، علاقے کے رہائشیوں نے بتایا کہ لوگوں نے بڑی تعداد میں سانپوں کو مارا تاکہ وہ کسی کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔

خیال رہے کہ ریجن میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، لوگوں کو خدشہ ہے کہ سانپ نکلنے کا واقعہ دوبارہ بھی پیش آ سکتا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ جب برساتی پانی سانپوں کے بلوں میں بھر جاتا ہے تو وہ کسی خشک جگہ کی تلاش کے لیے باہر نکل آتے ہیں اور پانی کے ساتھ بہنے لگتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -