تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

‘الخضیر’ جس کے پھولوں کا تاج سَروں پر سجایا جاتا ہے

سعودی عرب میں‌ جازان کے رہائشی اپنی قدیم ثقافت کو اجاگر کرنے اور اس روایت کو برقرار رکھنے کے لیے ’الخضیر میلہ‘ کا انعقاد کرتے ہیں جو دراصل الخضیر نامی پودے کی فصل کے تیار ہونے کی خوشی کے اظہار کی ایک شکل بھی ہے۔

یہ میلہ جازان کے دیہی علاقے الجعدیہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ الخضیر مقامی فصل ہے اور اس کے پودے کے بیچ پکائے جاتے ہیں، ان سے قہوہ بنایا جاتا ہے۔ مقامی لوگوں کا اس میلے کے انعقاد کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ قدیم ثقافت اور تہذیب کو برقرار رکھنے کے علاوہ دیگر علاقوں میں الخضیر پودے کو متعارف کرانے کا ذریعہ ہے۔

یہاں ان دنوں الخضیر کی فصل مکمل طور پر پک جاتی ہے۔ اس فصل کی کاشت کا مقامی طریقہ بھی روایات سے جڑا ہوا ہے اور میلے کا مقصد ایک مقصد اس کی کاشت کے طور طریقوں سے بھی لوگوں کو متعارف کرانا ہے۔

الخضیر کے بیج مختلف مراحل سے گزرتے ہیں اور انھیں‌ پکانے کا طریقہ بھی الگ ہوتا ہے۔ سردی کے موسم میں الخضیر کے بیج کو آگ پر پکایا جاتا ہے، پھر انھیں چھیلا جاتا ہے، اور اس سے نکلنے والا گودا مختلف طریقوں سے پکا لیا جاتا ہے۔

مقامی لوگ پکے ہوئے بیج دودھ میں ابال کر، ان پر تھوڑا سا نمک ڈال کر پکنے کو چھوڑ دیتے ہیں اور پھر ان پر خالص گھی اور شہد ڈالا جاتا ہے۔
انھیں تندور میں بھی پکایا جاتا ہے، جس کے بعد دودھ میں مزید پکاکر گھی کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔

یہ فصل ایک ایسی نعمت ہے جسے مقامی لوگ بہت اہمیت دیتے ہیں اور یہاں اس کے پودے کو مرد اور عورتین سَر پر سجاتی ہیں۔

یہ لمبے اور ہرے پتّوں والا ڈنٹھل دار پودہ ہوتا ہے جس پر بہت سارے چھوٹے چھوٹے پھولوں کا خوشہ یا گچھا ہوتا ہے جس میں بیج ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -