The news is by your side.

ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں، جاز کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے موبائل آپریٹر جاز بھی پیش پیش، متاثرین کیلئے ایک ارب روپے کی معاونت کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق موبائل آپریٹر کمپنی جاز کے سی ای او نے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ارب روپےکی معاونت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد ہمارا فرض ہے۔

کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ اس رقم سے ایمرجنسی سپلائی اور سبسڈائزڈ ٹیلی کام سروسز و دیگر امور انجام دیئے جائیں گے، جبکہ متاثرین کی معاونت میں جازکیش اور موبی لنک مائیکروفنانس بینک کا حصہ بھی شامل ہے۔

سی ای او نے کہا کہ سیلاب سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، شدید مشکلات کے باوجود متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز جاری رکھنے کیلئے کوشاں ہیں۔

عامر ابراہیم نے کہا کہ جاز گزشتہ 27 سال سے ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، متاثرین کو نقدرقم کی فوری فراہمی کیلئے جاز کیش والٹ تک آسان رسائی دے رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں