جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

’جےڈی وینس مذاکرات کیلئے منگل کو پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کا کہنا ہے کہ نائب صدر جےڈی وینس مذاکرات  کیلئے منگل کو واشنگٹن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے اور امریکا اور ایران کےاسلام آبا دمیں مذاکرات بدھ کو ہوں گے۔

سی این این کے مطابق فریقین کی جانب سے جارحانہ بیان بازی کی وجہ سے مشکلات حائل ہیں جب کہ وائٹ ہاؤس نے مذاکرات کے وقت سے متعلق کچھ نہیں بتایا اور وائٹ ہاؤس کو ایران کیساتھ مذاکرات کی توقع ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران سے آج معاہدے پر پاکستان میں دستخط ہوجائیں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان میں موجود نیویارک پوسٹ کی صحافی سے گفتگو کے بعد فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایران سے آج معاہدے پر پاکستان میں دستخط ہو جائیں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت ہونے پر سینئر ایرانی رہنماؤں سے ملنے کو تیار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے مذاکرات ہوں گے یہ کوئی کھیل نہیں ہو رہا اور ایرانی قیادت مجھ سے ملناچاہتی ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔

امریکی طیارے

الجزیرہ کا کہنا ہے کہ کم از کم 6 امریکی فوجی طیارے پاکستان کے ایئربیس پر اتر چکے ہیں۔ پرواز سے باخبر رہنے کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی وفد کی متوقع آمد سے قبل کم از کم چھ امریکی سرکاری طیارے مواصلاتی آلات، موٹر کیڈ سپورٹ اور اضافی سامان لے کر اترے۔

ان میں سے کم از کم دو طیارے آج اتر چکے ہیں جبکہ باقی چار پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران اترے ہیں۔

ایران کا انکار

ایران نے امریکا کے ساتھ مزید مذاکرات سے انکار کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ واشنگٹن سے فی الحال بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی نئے مذاکراتی دور کا کوئی منصوبہ نہیں، واشنگٹن سے فی الحال بات چیت کا ارادہ نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ بات چیت ممکن نہیں ہے، امریکا ماضی سے سبق نہیں سیکھ رہا، امریکی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جس کے نتائج بھی بہتر نہیں ہوں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں