ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

ایران حملوں پر ٹرمپ کو مشورہ! جیل نہیں جانا چاہتا، نائب صدر جے ڈی وینس کے بیان نے ہلچل مچا دی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران حملوں پر صدر ٹرمپ کو مشورہ دینے کے سوال پر خوفزدہ نظر آئے اور کہا جیل نہیں جانا چاہتا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے خلاف حالیہ فوجی کارروائیوں اور وائٹ ہاؤس میں ہونے والی خفیہ مشاورت کے حوالے سے انتہائی محتاط اور پراسرار موقف اختیار کیا۔

نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران پر حملوں کے حوالے سے وائٹ ہاؤس میں ایک اہم اور خفیہ میٹنگ ہوئی، جس میں انہوں نے صدر ٹرمپ کو اہم مشورے دیے۔

ایران حملوں پر ٹرمپ کو مشورہ! جیل نہیں جانا چاہتا، نائب صدر جے ڈی وینس کے بیان نے ہلچل مچا دی

ایران پر حملوں وائٹ ہاؤس میں خفیہ میٹنگ ! نائب صدر جے ڈی وینس کے بیان نے ہلچل مچا دی

تاہم، ان مشوروں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا "میں جیل نہیں جانا چاہتا، اس لیے صدر ٹرمپ کے ساتھ جو بات ہوئی وہ سامنے نہیں لا سکتا۔”

ان کا کہنا تھا کہ اس میٹنگ کی حساسیت ایسی ہے کہ وہ کسی بھی قیمت پر اسے عام نہیں کر سکتے۔

اسی گفتگو کے دوران جے ڈی وینس نے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایرانی سپریم لیڈر کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں۔

نائب صدر کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی اطلاع تو ہے، لیکن ان کے زخموں کی نوعیت کے بارے میں ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

نائب صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے اور وائٹ ہاؤس کے اندرونی فیصلوں پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔

جے ڈی وینس کا "جیل جانے کے خوف” والا جملہ امریکی سیاسی اور دفاعی حلقوں میں نئی بحث کا آغاز کر چکا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں