جدہ: سعودی عرب جدہ پارک میں قائم ہاؤس آف اسلامک آرٹس میں ’زرافی‘ نمائش میں ایسے فن پارے رکھے گئے ہیں جو حج کے بصری اور روحانی پہلوؤں سے متاثر ہیں۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ نمائش جو 13 مئی تک جاری رہے گی، روایتی دستکاری، معاصر فن اور عربی خطاطی کو یکجا کرتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس میں مسجد کے قالینوں اور دریوں سے متاثر فن پارے شامل ہیں، اس کے ساتھ مقامی مواد جیسے روایتی بنائی میں استعمال ہونے والی کھجور کے پتوں، عبادت، مہمان نوازی اور روزمرہ کی زندگی کے موضوعات کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔
اس نمائش میں عربی حروف مبنی جدید خطاطی کے کام بھی ہے، ساتھ ہی کوفی طرز سے متاثر جیومیٹرک اور تجریدی ڈیزائنز شامل ہیں۔
مسجد الحرام وادی مکہ کے عین وسط میں کیوں واقع ہے؟
یہ ایک ثقافتی سیریز کا حصہ ہے، جس کا مقصد اسلامی ورثے کو اجاگر کرنا اور روایتی فنون کی جدید تقاضوں کے مطابق نئے مفہوم کے ساتھ پیش کرنا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


