جدہ: سعودی عرب میں جدہ ٹرانسپورٹ کمپنی نے تین مخصوص کیٹیگری کے مسافروں کو ٹکٹوں میں 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا ہے، کمپنی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ڈسکاؤنٹ کیلیے رجوع کیا جاسکتا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے اور شہر کے اندر معاشرے کے مختلف طبقات کے لیے ٹرانسپورٹیشن میں سہولت فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق جدہ ٹرانسپورٹ کمپنی کا کہنا ہے’شہر میں شٹل سروس کے کرایوں میں معذور افراد، معمر اور طلبا کو 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔‘
اس کا مقصد ان گروپس کی مدد کرنا ہے تاکہ وہ کم قیمتوں پر پبلک ٹرانسپورٹ سرورس کے فائدہ اٹھا سکیں۔
سعودی عرب: مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں 58 ہزار آرام دہ نئے قالین
رعایت حاصل کرنے کے لیے کمپنی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر درخواست دی جائے، اس کے لیے کوائف کا اندراج اور درکار سپورٹنگ دستاویز منسلک کرنے کی ضرورت ہے، کمپنی کی جانب سے درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد رعایتی کارڈ جاری کیا جائے گا۔
رعایتی کارڈ کے اجرا کے بعد اسے ایکٹیو کرانا ضروری ہوگا جس کے بعد اس کے ذریعے بسوں میں رعایتی نرخوں پر سفر کیا جاسکے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


