تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

جدہ : طلائی زیورات بنانے والا غیرقانونی کارخانہ سیل، 9 غیرملکی ملازمین گرفتار

ریاض : سعودی حکام نے سونے کے زیورات تیار کرنے والے غیر قانونی کارخانے کو سیل کرکے 9 غیر ملکی ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی کارخانے پر چھاپہ مار کارروائی سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں کی گئی جہاں غیر قانونی طور پر قائم ایک کارخانے میں سونے کے زیورات تیار کیے جاتے تھے۔

وزارت تجارت کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد کارخانے کے خلاف کارروائی کی تھی، وزارت تجارت کے حکام نے کارخانے سے برآمد ہونے والا پانچ کلو سونا بھی ضبط کرلیا۔

غیر قانونی طور پر قائم کارخانے سے خالص سونے کی ’سلاخیں‘ اور ’بلاک‘ کو مائع میں تبدیل کرنے کی مخصوص مشینیں اور دیگر آلات بھی برآمد ہوئے جنہیں وزارت تجارت نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

Comments

- Advertisement -