تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بلدیہ عظمیٰ کی کارروائی، سیکڑوں غیرقانونی ورکشاپس بند

ریاض : بلدیہ عظمیٰ نے بڑ کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں کھولے گئے سیکڑوں غیر قانونی ورکشاپ بند کردئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے شہر جدہ کے میونسپلٹی حکام غیر قانونی ورکشاپس کے خلاف کارروائی عمل لائے ہیں جس کے تحت 800 سے زائد ورکشاپ کو سیل کیا گیا ہے۔

سعودی حکام نے بتایا یہ ورکشاپ غیر قانونی طور پر جدہ کے رہائشی علاقوں میں کھلے ہوئے تھے۔

میونسپلٹی حکام کے مطابق مستقبل میں گاڑیوں کی ڈینٹنگ پینٹگ، بڑے پرنٹنگ پریس، ‘مٹی کے برتن بنانے والے کارخانے، بھاری ساز وسامان کی اصلاح و مرمت، لکڑی کا فرنیچر تیار اور ٹھیک کرنے اور المونیم کا کام کرنے والے ورکشاپ بھی بند کیے جائیں گے۔

ترجمان بلدیہ عظمیٰ جدہ کا کہنا تھا کہ ورکشاپ مالکان کو بارہا تنبیہ کی جاچکی ہے اور مطلع کردیا ہے کہ ورکشاپس کے لیے کچھ جگہیں مخصوص کی گئی ہیں ورکشاپس کو وہاں منتقل کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -