تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

"جدہ سیزن” کی رنگا رنگ تقاریب، شہر کو چار چاند لگ گئے

سعودی عرب میں منعقدہ "جدہ سیزن” کی رنگارنگ تقریبات جوش و خرتوش سے جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے ریکارڈ تعداد میں لوگ شرکت کررہے ہیں۔

اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مختلف عمروں اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد مختلف شوز اور دلچسپ رنگا رنگ پروگراموں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

سیزن کے آغاز میں ہی حاضرین کی بڑی تعداد کینیڈین سرکس اور آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے پہنچی تھی۔ ایک ماہ کے دوران جدہ سیزن میں آنے والوں کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

سر کاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک ماہ کے اندر ریکارڈ تعداد میں حاضرین جدہ سیزن کے رنگا رنگ پروگرامات سے لطف اندوز ہوئے۔

جدہ سیزن میں سب سے بڑی متحرک گیمز سٹی ساحل سمندر پر ہے، سٹی واک کے نام سے دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا انیمی ویلج بھی شائقین کی دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے۔

دوسولیہ سرکس کے شو بے حد پسند کیے جارہے ہیں، جدہ جنگل میں دنیا بھر کے نایاب جانور اور پرندے دیکھنے والوں کا اژدہام ہے۔

جدہ یاٹ کلب میں عالمی معیار کے ریستوران اور کافی ہاؤس پر شائقین کا رش لگا ہوا ہے اس کے علاوہ جدہ ہسٹوریکل میں ثقافتی شو ہورہے ہیں۔

جدہ سپرڈوم میں منفرد بین الاقوامی نمائشوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جب کہ کلچرل فورم بھی پسند کیے جارہے ہیں۔

امیر ماجد پارک میں مختلف نوعیت کے پروگرامات منعقد کیے جا رہے ہیں جب کہ جدہ آرٹ برومیناڈ میں ریستوران، شاپنگ سینٹر اور شوز منعقد ہورہے ہیں۔

سمندری کھیلوں یعنی سی سپورٹس میں بھی دلچسپی لی جارہی ہے۔ یہاں ہر عمر اور ذوق کے شائقین کے لیے وہ سب کچھ ہے جس کے وہ جدہ سیزن 2022 میں آرزو مند ہیں۔

اس ایونٹ سے جدہ کی تاریخی، ثقافتی، تفریحاتی اور سیاحتی حیثیت سے متعلق اہم معلومات میسر ہوتی ہیں۔ یاد رہے کہ جدہ سیزن 2022 کا آغاز عید الفطر کے پہلے دن 2 مئی سے کیا گیا تھا اس سال سیزن کو”ہمارے خوبصورت دن” کا عنوان دیا گیا ہے، یہ تفریحی پروگرامز 60 دن تک جاری رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -