تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ایک ارب 120 کروڑ ڈالر نقصان کے باوجود جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین آدمی

واشنگٹن: دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی نئی فہرست سامنے آگئی جس کے مطابق ایما زون کے مالک اہلیہ سے علیحدگی اور کمپنی کے نقصانات کے باوجود سرفہرست ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مشہور شخصیات کی دولت اور اثاثوں پر نظر رکھنے والے میگزین بلوم برگ کی جانب سے امیر ترین شخصیات کی نئی فہرست جاری کی گئی۔

فہرست کے مطابق مجموعی طور پر ایما زون کے مالک کے اثاثے کم ہوئے البتہ وہ ابھی بھی ایک کھرب دس ارب ڈالر کے مالک ہیں، فہرست میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 1 ارب 80 کروڑ ڈالر کی مالیت کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیں: ایمازون کے بانی کی مہنگی ترین طلاق، اہلیہ کو 35ارب ڈالر ملیں گے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایمازون کے مالک کے اثاثوں کی مالیت میں ایک ارب 120 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی جبکہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے اثاثے 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بڑھ گئے۔

یاد رہے کہ ایمازون کمپنی کے مالک کو رواں برس اہلیہ سے علیحدگی کے بعد انہیں  35ارب ڈالر کی خطیر رقم بشمول کمپنی حصص وغیرہ دینا پڑے تھے۔ برطانوی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جیف بیزوس کی اہلیہ طلاق کے بعد ایمازون میں 4 فیصد حصحص (شیئرز) کی مالک بن گئیں جبکہ انہیں واشنگٹن پوسٹ اور جیف کی خلائی فرم بلیو اوریجن میں کوئی حصہ نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ 2016 تک دنیا کے امیر ترین افراد کی رینکنگ میں بل گیٹس کا نام سرفہرست ہوتا تھا البتہ 2017 سے اُن کی جگہ جیف نے سنبھالی اور نقصان کے باوجود بھی اُن کے اثاثے اب تک سب سے زیادہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -