تازہ ترین

اب کون دنیا کا امیر ترین شخص بن گیا؟

ٹیکنالوجی کمپنی ایمیزون کے بانی جیف بیزوز چھے ہفتوں بعد دوبارہ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بلومبرگ بلیئنرز انڈیکس میں ایمیزون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) جیف بیزوز سرفہرست آگئے، انہوں نے لگ بھگ 6 ہفتے بعد ٹیسلا اور اسپیکس جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا اور پھر سے دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ٹیسلا کے بانی ایلون مسک، بلومبرگ بلینرز انڈیکس کے تحت دنیا کے سب سے امیر ترین شخص تھے تاہم منگل کے روز 16 فروری کو ٹیسلا کے شیئرز میں 2.4 فیصد کمی کے بعد ان کا یہ اعزاز چھن گیا۔

شیئرز میں کمی کے باعث ایلون مسک کی دولت ساڑھے 4 ارب ڈالر گھٹی جس کے بعد وہ دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔ اسٹاک مارکیٹ میں کمی کے رجحان کی وجہ سے چیف بیزوز کی دولت میں بھی کمی(37 کروڑ 20 لاکھ ڈالر) واقع ہوئی لیکن اس کے باوجود وہ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

انڈیکس کے مطابق اس وقت ایلون مسک کے اثاثے 190 ارب ڈالر جبکہ جیف بیزوز 191 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔ اسی طرح مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس 137 ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔

Comments

- Advertisement -