بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

جیفری ایپسٹین، برطانوی وزیراعظم نے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

جیفری ایپسٹین کے دوست کو امریکا میں سفیر تعینات کرنے پر برطانوی وزیراعظم نے معافی مانگ لی۔ 

وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ مینڈیلسن کی بطور سفیر تعیناتی پر معافی مانگتا ہوں، مینڈیلسن کو امریکا میں برطانیہ کا سفیر تعینات کیا یہ فیصلہ غلط تھا۔

جیفری ایپسٹین نے جنسی اسمگلنگ کیس کے بعد جیل میں خودکشی کرلی تھی جس میں اسے کئی کم عمر لڑکیوں کے ساتھ ملوث پایا گیا تھا۔

صدر ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کا ’’ٹائی ٹینک‘‘ انداز میں مجسمہ نصب

امریکی خاتون اول

امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی جانب سے ایپسٹین سے تعلق کی تردید کی گئی ہے، انہوں نے کمسنوں سے جنسی تعلق کے مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلق کی باتیں پروپیگنڈہ قرار دے دیں۔

ایپسٹین فائلز : 2007 میں لاپتہ ہونے والی بچی میڈلین میک کین سے متعلق ہولناک انکشاف

جیفری ایپسٹین کمسن لڑکیوں کے جنسی استحصال میں ملوث ایک بااثر مجرم تھا، اس کے جزیرے پر اعلیٰ شخصیات کا آنا جانا لگا رہتا تھا جہاں انہیں دنیا کی عیاشی کا سامان باآسانی دستیاب تھا۔

اس بدنام جزیرے پر کیا کچھ ہوتا رہا، اس کی تفصیلات بتدریج اب دنیا کے سامنے آرہی ہیں، جس کے بعد اس کیس سے جڑے بااثر افراد ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

گزشتہ دنوں امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جیفری ایپسٹین کے کمسن بچوں سے مبینہ جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق معلومات پر مبنی فائلیں جاری کی گئی ہیں، جس میں بہت سے انکشافات کیے گئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں