واشنگٹن (7 مئی 2026): بدنام زمانہ جیفری ایپسٹن کا ایک اور راز دنیا کے سامنے آ گیا اور نیویارک کے جج نے اس کا لکھا گیا نوٹ آشکار کر دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بدنام زمانہ جیفری ایپسٹن کا ایک اور راز فاش ہو گیا اور نیویارک کے جج نے اس کا آخری وقت میں لکھا گیا نوٹ جاری کر دیا، جو مبینہ طور پر اس کی خودکشی کا نوٹ ہے۔
رپورٹ کے مطابق نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنی الوداع کا وقت خود منتخب کرنا ایک خوشی ہے۔ یہ نوٹ میبہ طور پر سابق سیل میٹ نکولس ٹارٹالیانو کے پاس سے ملا ہے۔
وفاقی جج کینتھ کاراس نے نوٹ پبلک ریکارڈ کا حصہ قرار دیا، تاہم عرب میڈیا کے مطابق عدالت نے خودکشی نوٹ کی صداقت کی تصدیق نہیں کی ہے۔
اس نوٹ میں نوٹ میں گرفتاری اور 15 سالہ پرانے الزامات کا ذکر بھی شامل ہے، تاہم امریکی محکمہ انصاف کی دستاویزات میں نوٹ شامل نہیں تھا۔
واضح رہے کہ بدنام زمانہ جیفری ایپسٹن 2019 میں نیویارک کی مین ہٹن جیل میں اپنے سیل کے اندر مردہ پایا گیا تھا اور ایف بی آئی نے اس کی ہلاکت کا کیس خودکشی قرار دیا تھا۔
ایپسٹن کے اس نوٹ کے بارے میں سابق سیل میٹ نکولس ٹارٹالیانو نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا تھا۔
اقوام متحدہ نے جیفری ایپسٹن نیٹ ورک کو عالمی جرائم پیشہ تنظیم قرار دے دیا
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


