ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا اہم بیان سامنے آگیا۔
علی لاریجانی نے واضح کہا ہے کہ جیفری ایپسٹین گروہ نائن الیون جیسا واقعہ کروا کر الزام ایران پر ڈال سکتا ہے ایران ایسے دہشتگردانہ منصوبوں کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
سیکریٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے دو ٹوک کہا کہ ہماری جنگ امریکی عوام سےنہیں ہے۔
قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقی کا کہنا ہے کہ توانائی تنصیبات پر حملہ ہوا تو سخت جواب دیا جائے گا، ہماری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو امریکی کمپنیوں کی تنصیبات پر حملہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے مگر دشمن ممالک کے تیل بردار جہازوں کو گزرنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی تنصیبات پر حملے کا جواب خطے میں امریکی مفادات کو نشانہ بنا کر دیں گے، جوابی کارروائی میں گنجان آباد علاقوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


