The news is by your side.

Advertisement

جہانگیر ترین کی سستی چینی فراہم کرنے کی پیشکش

اسلام آباد: جہانگیر ترین نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو دیگر ملز کے مقابلے میں سستی چینی فراہم کرنے کی پیش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے چینی کی فراہمی سے متعلق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کو خط لکھ کر واضح کیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو 20 ہزار ٹن چینی فراہم کرنے کی آفر کی ہے۔

جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ چینی 67 روپےفی کلو کے رعائتی نرخوں پر دینےکی آفر کی ہے مگر میڈیا میں موجود کچھ عناصر اس آفر کو غلط رنگ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا گندم،چینی بحران پر حتمی رپورٹ ایک ہفتے میں جمع کرانے کا حکم

خط کے مطابق تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے اس آفر کا مقصد مجھے نوازنا ہے جو حقیقت کے برعکس ہے، میڈیا میں منفی پروپیگنڈے کے باعث میں یہ آفر واپس لینا چاہوں گا۔

واضح رہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 1 لاکھ ٹن چینی بغیر ٹینڈر خریداری کے لیے وفاقی کابینہ سے اجازت طلب کی ہے۔

چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے کابینہ کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ جہانگیر ترین نے دیگر ملز کے مقابلے میں رعایتی قیمت پر چینی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں