تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جہلم، 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، مبینہ شخص عوام کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور: پنجاب کے ضلع جہلم میں عوام نے 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے مبینہ شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز نوید بٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع جہلم کے علاقے مشین محلہ سے شہریوں نے بچی سے زیادتی کے الزام میں مبینہ شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔

شہریوں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اُسے مشین محلہ سے شاندار چوک تک تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو شہریوں کے چنگل سے آزاد کرایا اور اُسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق شہریوں نے مذکورہ شخص کو دو گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا اور اُسے گلیوں، سڑکوں، شاہراہوں پر گھماتے رہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی، گیارہ سالہ بچے سے دکاندار کی بدفعلی، زیادتی کی تصدیق

حکام کے مطابق پولیس نے جب شہریوں سے درخواست کی کہ وہ ملزم نے قانون کے حوالے کریں تو انہوں نے انکار کیا جس پر پولیس کی بھاری نفری شاندار چوک پہنچی اور ملزم کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ اہل خانہ کے آنے کے بعد متاثرہ بچی کے سربراہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ملک میں پیش آنے والے پے در پے زیادتی کے واقعات کے بعد عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، عوام حکمرانوں سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ زیادتی کرنے والے سفاک مجرمان کو سرعام پھانسی دیں تاکہ جرائم کی روک تھام ممکن ہوسکے۔

Comments

- Advertisement -