اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائماگولڈاسمتھ نے گلوکارسلمان احمدکی دعوت پر پاکستان آنے کی حامی بھر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارسلمان احمد نے جمائما کو عمران خان کے حق میں فیصلہ آنے پر مبارکباد دی اور اور پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔
جمائما گولڈاسمتھ نےگلوکارسلمان احمدکی پاکستان آنےکی دعوت قبول کرلی ہے۔
خیال کیا جارہا ہے کہ جمائما نے نااہلی کیس میں عمران خان کی بہت مدد کی اور انکی کامیابی کا سہرا جمائما کے سر جاتا ہے۔
مزید پڑھیں : جمائما کی میرے لیے بہت زبردست خدمات ہیں ان کی جتنی بھی تعریف کروں وہ کم ہے، عمران خان
یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں عمران خان نے سابق اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ شکر ہے جمائما نے ریکارڈ اپنے پاس سنبھال کر رکھے ہوئے تھے جس کے باعث میرے لیے چالیس سال کا ریکارڈ اور منی ٹریل پیش کرنا ممکن ہو سکا اور نااہلی کے مقدمے میں سر خرو ہوا، یہ غیبی مدد تھی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ دریا کو ایک ہی بار عبورکیا جاتا ہے، جمائما کی میرے لیے بہت زبردست خدمات ہیں ان کی جتنی بھی تعریف کروں وہ کم ہے تاہم جمائما کی واپسی کی بات اب ماضی کی بات ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں : عمران خان جمائما کو پاکستان کی سیاست میں لائیں، شیخ رشید
اوکاڑہ میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے تقریر کے دوران کہا تھا کہ ’ساری قوم چاہتی ہے کہ عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ جمائما کو بھی پاکستانی سیاست میں لے کر آئیں، اگر عمران خان جمائما کو واپس نہ لائے تو خدا کی قسم میں جمائما کو راولپنڈی کے جلسے میں لاکر دکھاؤں گا، اگر پنڈی کے جلسے میں 10 لاکھ سے کم افراد آئے تو سیاست چھوڑ دوں گا‘۔
شیخ رشید تحریک انصاف کے چیئرمین کو دوبارہ جمائما سے شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کیس میں فتح کا سہرا عمران خان کی سابق اہلیہ کو دیا تھا۔