جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

جھوٹے الزام پر برطانوی وزیرِ داخلہ پاکستانیوں سے معافی مانگیں، جمائما

اشتہار

حیرت انگیز

برطانوی پروڈیوسر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما نے اپنے ملک کی وزیر داخلہ کو شرم دلاتے ہوئے کہا ہے کہ سویلا بریورمین کو پاکستانیوں پر جھوٹا الزام لگانے پر معافی مانگنی چاہیے۔

میڈیا ریگولیٹر کی جانب سے سامنے آنے والے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ ’برطانوی وزیرِ داخلہ سویلا بریورمین کو اپنے جھوٹے دعوے پر معافی مانگنی چاہیے۔‘

انھوں نے مزید لکھا کہ ’سویلا نے کہا تھا کہ برطانیہ میں بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے گرومنگ گینگز زیادہ تر پاکستانی نژاد برطانوی مرد چلاتے ہیں، میڈیا ریگولیٹر نے فیصلہ دیا ہے کہ سویلا بریورمین کا یہ بیان بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔‘

جمائما نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ میڈیا ریگولیٹر اور ہوم آفس کی اپنی تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں جنسی جرائم میں ملوث بیشتر ملزمان سفید فام ہیں۔

معروف برطانوی کاروباری خاندان سے تعلق رکھنے والی جمائما نے آخر میں برطانوی وزیر داخلہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ لیکن ظاہر ہے سویلا بریورمین ایسا نہیں کریں گی۔

برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے ماضی قریب میں پاکستانیوں پر بے بنیاد الزام الزام عائد کیا تھا کہ وہ انگلینڈ میں جنسی جرائم میں ملوث ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں