ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

جمائمہ گولڈ اسمتھ پر 1000 پاؤنڈ جرمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 1000 پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمائمہ کے نام پر رجسٹرڈ گاڑی ہیمپسٹیڈ کے اے ون روڈ پر تیز رفتاری پر 1000 پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا ہے۔

گاڑی مقررہ حد 40 میل کے بجائے 46 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی، جمائمہ نے پولیس کی جانب سے بھیجے گئے خطوط کا بروقت جواب نہیں دیا، عدالت نے ڈرائیور کی شناخت فراہم نہ کرنے کا بھی جرم ثابت قرار دیا ہے۔

انہیں ڈرائیونگ لائسنس پر 6 پینلٹی پوائنٹس بھی دیے گئے ہیں۔

جمائمہ کا موقف ہے کہ پولیس کے خطوط تعمیراتی عملے کی وجہ سے گم ہوگئے، انہوں نے عدالت میں جرمانہ تسلیم کرلیا ہے جس کی وجہ سے انہیں پیشی کی ضرورت نہیں پڑی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں