تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

جمائما اسمتھ نے پاکستانی اداکارہ کو اسٹار قرار دے کر تصویر شیئر کردی

لندن: وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور فلم ڈائریکٹر جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی اداکارہ کی تصویر شیئر کردی۔

واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ انگریزی فلم بنارہی ہیں، جس میں انہوں نے پاکستانی اداکارہ سجل علی کو شامل کیا جبکہ بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمیٰ بھی اس فلم میں کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

سجل کی برطانیہ روانگی کے بعد یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ وہ کسی انگریزی فلم میں کام کرنے کے لیے برطانیہ گئیں ہیں البتہ اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی تھی۔

جمائما نے رواں سال پندرہ جنوری کو  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نئی آنے والی ہالی ووڈ فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ میں شامل کاسٹ کی تفصیلات جاری کیں تھیں۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی سجل علی اور شبانہ اعظمیٰ کو فلم میں شامل کرنے کی تصدیق بھی کی تھی۔

مزید پڑھیں: جمائما خان نے اپنی نئی انگلش فلم میں کس پاکستانی اداکارہ کو شامل کیا؟

ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ لندن میں جاری ہے، اسی باعث اداکارہ سجل علی رواں سال کے آغاز پر برطانیہ پہنچیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ اس فلم میں سجل علی اور بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کردار ادا کریں گی۔ جمائما نے دونوں کے ناموں کے ساتھ اسٹار کا نشان (ایموجی) بھی بنایا تھا۔

باز بامگ بوائے کی جانب سے شیئر کردہ ٹویٹ میں بتایا گیا تھا کہ یہ رومانوی اور مزاحیہ فلم ہوگی ۔ اس میں عاصم سی، شیکھر کپور، لِلی جیمز، ایما تھومپسن، شہزاد اور روب برائیڈون بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jemima Goldsmith (@khanjemima)

جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اداکارہ سجل علی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اسٹار قرار دیا۔

Comments

- Advertisement -