تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

جینیفر اینسٹن کا انسٹاگرام پر فالوورز کا تیز ترین ریکارڈ بنانے کا دعویٰ

واشنگٹن : 50 سالہ اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو اب تک 11 ملین سے زائد مداح فالو کرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہولی وڈ اداکارہ جینیفر اینسٹن اپنے مداحوں سے مزید رابطے میں رہنے کے لیےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی دنیا میں بھی داخل ہوچکی ہیں،اداکارہ نے انسٹاگرام پر ڈیبیو کرتے ہی اپنے سابق شوہر اداکار و پروڈیوسر جسٹن تھیروکس کو فالو بھی کرلیا۔

جینیفر اینسٹن اور جسٹن تھیروکس کی شادی 2015 میں ہوئی تھی البتہ 2017 میں ہی ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

جینیفر اینسٹن نے انسٹاگرام پر پہلی تصویر اپنے قریبی دوستوں اور ساتھی اداکاروں کے ساتھ شیئر کی، جسے صرف ایک گھنٹے میں لاکھوں کی تعداد میں لائیک کیا گیا،50 سالہ اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو اب تک 11 ملین سے زائد مداح فالو کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے 1994 کے کامیاب امریکی ڈرامے ‘فرینڈز’ میں مرکزی کردار نبھایا تھا، جو آج تک مداحوں کا پسندیدہ ڈراما سمجھا جاتا ہے۔

جینیفر اینسٹن اس وقت 25 سال کی تھی جب انہوں نے اس ڈرامے میں ریچل گرین نامی نوجوان لڑکی کا کردار نبھایا تھا،اس ڈرامے کے 10 سیزنز سامنے آئے، جبکہ حال ہی میں اس کی ریلیز کے 25ویں سال بھی مکمل ہوئے۔

View this post on Instagram

And now we’re Instagram FRIENDS too. HI INSTAGRAM 👋🏻

A post shared by Jennifer Aniston (@jenniferaniston) on

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ڈیبیو بھی اس ہی ڈرامے کے ساتھی اداکاروں کے ساتھ کیا،انہوں نے کورٹنی کوکس، لیزا کڈرو، میٹ لیبلیک، میتھیو پیری اور ڈیوڈ سوئمر کے ہمراہ سیلفی شیئر کی۔

خیال رہے کہ ان تمام اداکاروں نے”فرینڈز“ شو میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اداکارہ جینیفر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ نے تیز ترین فالوونگ کی تاریخ بھی رقم کردی ہے، جینیفر انسٹن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کے 5 گھنٹے 16 منٹ بعد ان کے فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرچکی تھی جب اس وقت تک انہوں نے صرف ایک ہی پوسٹ شیئر کی تھی جو ان کی دوستوں کے ساتھ لی گئی سیلفی تھی۔

Comments

- Advertisement -