The news is by your side.

Advertisement

ہالی وڈ اسٹار جنیفر گارنر 2019 کی خوبصورت ترین خاتون قرار

لاس اینجلس : ہالی وڈ اداکارہ جنیفر گارنر کو دنیا کی پرکشش ترین خاتون قرار دے دیا گیا، اداکارہ کیرئیر اور اپنے فلاحی کاموں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے ساتھ 3 بچوں کی پرورش بھی کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے پیپل میگزین نے اداکارہ، کاروباری شخصیت اور بچوں کےلئے حقوق کےلئے سرگرم جنیفر گارنر کو اپنی سالانہ فہرست میں خوبصورت ترین خاتون قرار دیا۔

47 سالہ اداکارہ کے بارے میں میگزین نے کہا کہ ان کا انتخاب اس لیے کیا گیا کیونکہ وہ کیرئیر اور اپنے فلاحی کاموں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے ساتھ 3 بچوں کی پرورش بھی کررہی ہیں۔

اداکارہ ایک بے بی فوڈ کمپنی کی شریک بانی اور سیو دی چلڈرن کی سفیر بھی ہیں۔

میگزین سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا جوانی میں وہ خود کو پرکشش تصور نہیں کرتی تھیں، میں خوبصورت لڑکیوں میں سے نہیں تھی اور اس خیال نے مجھے ذہنی طور پر مضبوط کیا۔

انہوں نے دلچسپ انکشاف کیا کہ جب وہ کسی فوٹو شوٹ کے بعد گھر آتی ہیں تو بچے ان کے میک اپ پر اعتراض کرتے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں