تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’میں نے اسلام نہیں، اسلام نے مجھے چُنا‘

نیویارک: امریکی گلوکارہ جنیفر گراؤٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسلام نہیں بلکہ اسلام نے انہیں چُنا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں امریکی گلوکارہ جنیفر گراؤٹ نے کہا کہ اپنی آواز کسی طریقے سے بھی استعمال کرنا نعمت ہے اور قرآن کی تلاوت انتہائی خاص چیز ہے۔

امریکی گلوکارہ نے تلاوت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی بے مثال چیز ہے کیونکہ آلات موسیقی کے برعکس یہ کوئی بیرونی چیز نہیں بلکہ آپ کے اندر سے آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام سے پہلے ان کا کسی مذہب کی جانب رجحان نہیں تھا، وہ کہتی ہیں کہ ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے اسلام کو نہیں بلکہ اسلام نے مجھے منتخب کیا ہے۔

جنیفر نے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے قرآن کو سمجھنے کے لیے ایک استاد کی خدمات حاصل کی ہیں، اس سے قبل وہ زیادہ تر تلاوت سن کر اس کی نقل کررہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میری فیملی میں بہت سے موسیقار تھے، بچپن میں ہی یانو بجانا سیکھا اور پھر گانا سیکھ کر میوزک کی تعلیم حاصل کی، میری گریجویشن مغربی کلاسیکی میوزک جیسے کہ اوپرا میں ہے بعد میں پھر ترہب موسیقی میں دلچسپی بڑھنے لگی جو کہ کلاسیکی عرب موسیقی ہے۔

واضح رہے کہ جنیفر کی قرآن پاک کی تلاوت کی ویڈیوز مقبول ہوئی تھیں، جنیفر نے چھ سال قبل عرب دنیا کے سب سے بڑے میوزیکل شو عرب گاٹ ٹیلنٹ میں عربی گاکر سب کو حیران کردیا تھا اور رواں سال انہوں نے اسلام بھی قبول کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -