امریکی اداکارہ جنیفر لارنس نے غزہ کی صورت حال کو نسل کشی قرار دے دیا۔
ایکس مین اسٹار جنیفر لارنس نے کہا کہ بچوں کے قتل عام کو والدین کے طور پر برداشت کرنا ناممکن ہے، غزہ میں جاری ظلم کسی بھی اعتبار سے نسل کشی سے کم نہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کو قبول نہیں کیا جا سکتا، اسرائیل تقریبا دو سال سے فلسطینی علاقے کو تباہ کر رہا ہے۔
آسکر ایوارڈ 35 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف اپنے بچوں بلکہ تمام بچوں کے مستقبل کے بارے میں خوفزدہ ہیں۔
یہ پڑھیں: میں اپنے ملک کو نہیں پہچانتی! انجلینا جولی نے ایسا کیوں کہا ؟
انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی سیاست میں جھوٹ اور بددیانتی معمول بنتا جا رہا ہے اور یہ عمل نئی نسل کے لیے عام ہو جائے گا۔
جینیفر لارنس کا کہنا تھا کہ سیاستدان جھوٹ بولتے ہیں، ان میں ہمدردی کی کمی ہے، تاہم انہوں نے کسی بھی سیاست دان کا نام نہیں لیا۔
اداکارہ نے کہا کہ دنیا کے ایک حصے میں ہونے والی تباہی کو نظر انداز کرنے سے وہ جلد دوسرے علاقے تک بھی پہنچ سکتی ہے اور وہ بھی اس سے متاثر ہوسکتے ہیں جو دوسرے علاقوں کی تباہی کو نظر انداز کرتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


