تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکا میں پیدائشی طور پر بازوؤں سے محروم لڑکی پائلٹ بن گئی

واشنگٹن: امریکا میں پیدائشی طور پر بازوؤں سے محروم لڑکی پائلٹ بن گئی، گنیز بک آف ورلڈ‌ ریکارڈ‌ میں‌ نام درج ہوگیا.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایری زونا کی جیسیکا کا نام دنیا کی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پہلی ہاتھوں سے محروم سرٹیفائیڈ خاتون پائلٹ کے نام سے درج ہوگیا ہے۔

پائلٹ ہونے کے ساتھ ساتھ جیسیکا تائی کوانڈو چیمپئن ہے، پیانو بجانے میں مہارت رکھتی اور ڈرائیونگ بھی کرتی ہے، ہاتھوں سے محروم لڑکی پیروں سے سب کام بخوبی انجام دیتی ہے۔

جیسیکا کوس نے 2012 میں پیٹرک نامی شہری سے شادی کی جو ان کے تائی کوانڈو انسٹرکٹر بھی رہ چکے ہیں، جیسیکا نے تائی کوانڈو میں 2 بلیک بیلٹ بھی حاصل کررکھے ہیں۔

پازوؤں سے محروم لڑکی جیسیکا امریکی ریاست ایری زونا کے شہر ٹسکن کی رہائشی ہے، 30 سالہ لڑکی جیسیکا دنیا گھوم چکی ہے اور موٹی ویشنل اسپیکر کے طور پر اپنی زندگی کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرتی ہے کہ معذوری کو مجبوری نہیں بنایا چاہئے۔

جیسکا نے حالیہ دنوں ہی ایتھوپیا کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے معذور لوگوں کے حقوق کے حوالے سے آگاہی فراہم کی تھی۔

ویڈیو دیکھیں

 


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -